Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:22 — خواتین(النساء)

جن عورتوں سے تمہارے باپ پہلے شادی کرچکے ہوں ان سے شادی نہ کرو۔جوشادیاں پہلے ہوچکی ہیں وہ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں اور وہ برقرار رہیں گی۔درحقیقت یہ بہت بڑا گناہ اور قابل نفرت فعل ہے ۔

[4:21] تم ان سے کس طرح واپس لو گے جبکہ تم ایک دوسرے سے خوب بے تکلف رہ چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد بھی لے چکی ہیں؟

[4:23] تمہارے لئے (شادی کرنا)منع ہے مائوں ،بیٹیوں،بہنوں،پھوپھیوں،خالائوں،بھتیجیوں،بھانجیوں اور ان مائوںسے جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہواور تمہاری دودھ شریک بہنوں سے ،تمہاری بیویوں کی مائوںسے اور جن بیویوںسے تم میاں بیوی کا تعلق قائم کرچکے ہوان کی لڑکیوں سے،ہاں اگر میاں بیوی کا تعلق قائم نہیں ہوا تو ان کی بیٹی سے شادی کرسکتے ہو۔اسی طرح ان عورتوں سے بھی شادی کرنا منع ہے جو تمہارے سگے بیٹوں کی بیویاں ہوںاوریہ کہ تم ایک ساتھ دو بہنوں سے بھی شادی نہ کرنا ۔لیکن موجودہ شادیوں کو ختم مت کرنا،خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والاہے ۔