قرآن 4:30 — خواتین(النساء)
تم میں سے جو بھی جان بوجھ کر اور بدنیتی سے اس قسم کی زیادتیاں کریگا ہم اسے دوزخ میں ڈالیں گے ۔ایسا کرنا خدا کے لئے آسان ہے ۔
[4:29] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھائو ۔ صرف باہمی رضامندی سے ہی لین دین کی اجازت ہے ۔ اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو۔خدا تم پر مہربان ہے ۔
[4:31] اگر تم بڑے گناہوں سے ،جن سے تم کو منع کیا گیا ہے ، باز رہوگے تو ہم تمہارے گناہ معاف فرمادینگے اور تمہیں عزت والی جگہ میں داخل کرینگے۔