Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:31 — خواتین(النساء)

اگر تم بڑے گناہوں سے ،جن سے تم کو منع کیا گیا ہے ، باز رہوگے تو ہم تمہارے گناہ معاف فرمادینگے اور تمہیں عزت والی جگہ میں داخل کرینگے۔

[4:30] تم میں سے جو بھی جان بوجھ کر اور بدنیتی سے اس قسم کی زیادتیاں کریگا ہم اسے دوزخ میں ڈالیں گے ۔ایسا کرنا خدا کے لئے آسان ہے ۔

[4:32] خدا نے تم میں سے ہرایک کو جو خوبیاںزیادہ عطا کی ہیں ان کی حرص نہ کرو؛بعض خوبیوں سے مرد لطف اندوز ہوتے ہیں اوربعض خوبیوں سے خواتین ۔تم خدا سے یہ التجا کرسکتے ہوکہ وہ تم پر اپنے فضل کی بارش کرے۔خداسب چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔