قرآن 4:32 — خواتین(النساء)
خدا نے تم میں سے ہرایک کو جو خوبیاںزیادہ عطا کی ہیں ان کی حرص نہ کرو؛بعض خوبیوں سے مرد لطف اندوز ہوتے ہیں اوربعض خوبیوں سے خواتین ۔تم خدا سے یہ التجا کرسکتے ہوکہ وہ تم پر اپنے فضل کی بارش کرے۔خداسب چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
[4:31] اگر تم بڑے گناہوں سے ،جن سے تم کو منع کیا گیا ہے ، باز رہوگے تو ہم تمہارے گناہ معاف فرمادینگے اور تمہیں عزت والی جگہ میں داخل کرینگے۔
[4:33] ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے والدین اور رشتے داروں کے چھوڑے ہوئے مال میںحصے مقرر کردیئے ہیں ۔اوران کے لئے بھی جو شادی کے ذریعے تم سے متعلق ہیں انہیں ان کا جائز حق دو۔خدا سب چیزوں کا گواہ ہے۔