Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:33 — خواتین(النساء)

ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے والدین اور رشتے داروں کے چھوڑے ہوئے مال میںحصے مقرر کردیئے ہیں ۔اوران کے لئے بھی جو شادی کے ذریعے تم سے متعلق ہیں انہیں ان کا جائز حق دو۔خدا سب چیزوں کا گواہ ہے۔

[4:32] خدا نے تم میں سے ہرایک کو جو خوبیاںزیادہ عطا کی ہیں ان کی حرص نہ کرو؛بعض خوبیوں سے مرد لطف اندوز ہوتے ہیں اوربعض خوبیوں سے خواتین ۔تم خدا سے یہ التجا کرسکتے ہوکہ وہ تم پر اپنے فضل کی بارش کرے۔خداسب چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

[4:34] آدمی عورتوںکے ذمہ دار بنائے گئے ہیں**،خدا نے انہیں مخصوص خوبیاں عطا کی ہیں،انہیں روزی کمانے والا بنایا ۔راست باز خواتین اس قانون کو ہنسی خوشی قبول کرلیں گی ،کیونکہ یہ خداکا حکم ہے اور وہ اپنے خاوندکی عدم موجودگی میں ان کی عزت کا خیال رکھیں گی ۔اگر وہ سرکشی پر اتر آئیں تو پہلے ان سے بات کرو،اس کے بعد(تم منفی حربے استعمال کرسکتے ہومثال کے طورپر) انہیں بستر پر تنہا چھوڑ دو، اسکے بعد(آخری حربے کے طور پر) تم ان کو پیٹ سکتے ہو اور اگر وہ تمہاری بات مان جائیں تو تمہیں ان سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔خدا سب سے بالا اور اعلی ٰ ہے ۔