Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔
قرآن 4:34 — خواتین(النساء)
آدمی عورتوںکے ذمہ دار بنائے گئے ہیں**،خدا نے انہیں مخصوص خوبیاں عطا کی ہیں،انہیں روزی کمانے والا بنایا ۔راست باز خواتین اس قانون کو ہنسی خوشی قبول کرلیں گی ،کیونکہ یہ خداکا حکم ہے اور وہ اپنے خاوندکی عدم موجودگی میں ان کی عزت کا خیال رکھیں گی ۔اگر وہ سرکشی پر اتر آئیں تو پہلے ان سے بات کرو،اس کے بعد(تم منفی حربے استعمال کرسکتے ہومثال کے طورپر) انہیں بستر پر تنہا چھوڑ دو، اسکے بعد(آخری حربے کے طور پر) تم ان کو پیٹ سکتے ہو اور اگر وہ تمہاری بات مان جائیں تو تمہیں ان سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔خدا سب سے بالا اور اعلی ٰ ہے ۔
[4:33] ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے والدین اور رشتے داروں کے چھوڑے ہوئے مال میںحصے مقرر کردیئے ہیں ۔اوران کے لئے بھی جو شادی کے ذریعے تم سے متعلق ہیں انہیں ان کا جائز حق دو۔خدا سب چیزوں کا گواہ ہے۔
[4:35] اگر میاں بیوی کو علیحدگی کا خدشہ ہوتو ایک ثالث خاوند کے رشتہ داروں میں سے او ر ایک بیوی کے رشتہ داروں میں سے مقررکرو ؛اگر وہ مصالحت کا فیصلہ کریں تو خداا نہیں مل بیٹھنے میں مدددیگا۔خداسب کچھ جانتا اور باخبر ہے۔