Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:35 — خواتین(النساء)

اگر میاں بیوی کو علیحدگی کا خدشہ ہوتو ایک ثالث خاوند کے رشتہ داروں میں سے او ر ایک بیوی کے رشتہ داروں میں سے مقررکرو ؛اگر وہ مصالحت کا فیصلہ کریں تو خداا نہیں مل بیٹھنے میں مدددیگا۔خداسب کچھ جانتا اور باخبر ہے۔

[4:34] آدمی عورتوںکے ذمہ دار بنائے گئے ہیں**،خدا نے انہیں مخصوص خوبیاں عطا کی ہیں،انہیں روزی کمانے والا بنایا ۔راست باز خواتین اس قانون کو ہنسی خوشی قبول کرلیں گی ،کیونکہ یہ خداکا حکم ہے اور وہ اپنے خاوندکی عدم موجودگی میں ان کی عزت کا خیال رکھیں گی ۔اگر وہ سرکشی پر اتر آئیں تو پہلے ان سے بات کرو،اس کے بعد(تم منفی حربے استعمال کرسکتے ہومثال کے طورپر) انہیں بستر پر تنہا چھوڑ دو، اسکے بعد(آخری حربے کے طور پر) تم ان کو پیٹ سکتے ہو اور اگر وہ تمہاری بات مان جائیں تو تمہیں ان سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔خدا سب سے بالا اور اعلی ٰ ہے ۔

[4:36] تم سب خدا کی عبادت کرو اور اسکے ساتھ کسی کونہ ملائو۔اپنے والدین ،رشتہ داروں،یتیموں،غریبوں ،قریبی ہمسایوں اور دورکے ہمسایوں،قریبی ساتھیوں، اجنبی مسافروںاور اپنے غلاموں کا خیال رکھو۔خدا تکبر والی شیخیاں پسند نہیں کرتا ۔