قرآن 4:40 — خواتین(النساء)
خدا کسی سے ذرہ برابر ناانصافی نہیں کرتا ۔اس کے برعکس وہ نیک کام کا بدلہ کئی گنا بڑھا چڑھا کردیتا ہے اوراپنی طرف سے عظیم بدلہ عطا فرماتا ہے ۔
[4:39] یہ لوگ خدا اوریوم آخرت پر ایمان کیوں نہیں رکھتے اور خدا نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کیوں نہیں کرتے ؟خدا ان سے خوب واقف ہے۔
[4:41] جب (حساب کا) دن آئیگا تو ہم ہر معاشرے میں سے ایک گواہ بلائیں گے اور آپ(پیغمبر)بھی ان لوگوں میں گواہی دینگے۔