قرآن 4:51 — خواتین(النساء)
کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جن کو کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا تھا اور وہ کس طرح شرک اور جھوٹے عقیدے کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں ،’’ایمان لانے والوں سے بہتر ہدایت تو کافروں کو ملتی ہے ؟!‘‘
[4:50] دیکھو یہ لوگ خدا کے بارے میں کیسی جھوٹی باتیںگھڑتے ہیں ؛کیسا گھنائونا ہے یہ جرم!
[4:52] یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا کی لعنت ہوتم اس کا کوئی مدد گار نہیں پائو گے۔