Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:59 — خواتین(النساء)

اے ایمان والو،خدا اور اسکے رسول کی اطاعت کرواور ان لوگوں کی جو تم میں انچارج ہوں۔اور جب کسی معاملہ میں تنازع کھڑا ہوجائے تواسے خدا اور رسول کی طرف پھیر دو۔اگر تم خداا ور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہوتو ۔یہ تمہارے لیے بہترہے اوریہی تمہارے لیے سب سے بہتر ین حل ہے ۔

[4:58] خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ لوگوں کی امانتیں واپس کردو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو۔اور سب سے اچھی نصیحت وہی ہے جو خدا تم کو کرتا ہے ۔خدا سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے ۔

[4:60] کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جو کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے جو تم پر نازل ہوا ہے اور تم سے پہلے نازل ہوچکا ہے اور پھر جن کوشریک ٹھہراتے ہیں ان کے غلط قوانین کو اپناتے ہیں؟انہیں ایسے قوانین کومسترد کرنے کا حکم دیاگیا تھا ۔بے شک شیطان کی خواہش ہے کہ انہیں دورتک بھٹکا دے۔