قرآن 4:63 — خواتین(النساء)
خدا ان کے دلوں کا حال خوب جانتا ہے ۔تم ان سے درگزر کرو،انہیں سمجھائو اور انہیں ایسی نصیحت کرو جو ان کے نفسوں کو بچالے ۔
[4:62] اس وقت کیا بنے گا جب ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے تباہی ان پر ٹوٹ پڑے گی ؟اورپھریہ تمہارے پاس آئیں گے او رخدا کی قسم کھا کرکہیں گے:،’’ ہمارا ارادہ درست اور بھلائی کا تھا !‘‘
[4:64] ہم نے کوئی ایسیا پیغمبر نہیں بھیجا سوائے اس مقصد کے کہ خدا کے حکم کے مطابق اس کی اطاعت کی جائے۔اگر وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے کے بعد تمہارے پاس آتے اور خدا سے معافی کی دعا کرتے اور رسول بھی ان کےلئے معافی کی درخواست کرتا تو وہ خدا کو معاف کرنے والا اورنہایت رحم کرنے والا پاتے ۔