قرآن 4:76 — خواتین(النساء)
جو لوگ ایمان والے ہیں وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ جبر کی خاطر لڑتے ہیں۔لہذا تم شیطان کے ساتھیوں کیخلاف لڑو؛شیطان کی طاقت کچھ نہیں ۔
[4:75] تم خدا کی راہ میں کیوں جنگ نہیں کرتے ،جب کمزورمرد،عورتیں اور بچے خدا سے یہ التجا کررہے ہوں :’’اے خدا ہمیں اس معاشرے سے نکال جس کے لوگ ظالم ہیں ،تو ہی ہمارا رب اور آقا ہے ۔‘‘
[4:77] کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جنہیں کہا گیا تھا ،’’تمہیں لڑنے کی ضرورت نہیں؛تمہارے لیے نماز قائم کرنا اور فرض خیرات (زکواۃ) دینا ہی کافی ہے ،‘‘پھر جب انہیں جنگ کرنے کا حکم دیا گیاتو وہ لوگوں سے ایسے ڈرے جس طرح خدا سے ڈرا جاتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔انہوں نے کہا،’’اے ہمارے مالک تم نے ہم پر جنگ کیوں مسلط کردی ؟کیا توہمیں لمحہ بھر مہلت نہیں دے سکتا!کہہ دیجیے،’’اس دنیا کی چیزیں کچھ بھی نہیں ، نیکو کاروں کےلئے آخرت اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔اور تم سے کبھی بھی چھوٹی سی ناانصافی نہیں ہوگی۔‘‘