قرآن 4:83 — خواتین(النساء)
یہ لوگ جب بھی سلامتی کےلئے خطرے کی افواہ پاتے ہیںتو اس کو پھیلا دیتے ہیں ۔اگر وہ اس کو رسول یا صاحب امر افراد کے پاس لے آتے جوان معاملات کو سمجھتے ہیں تو وہ ان کو مطلع کردیتے ۔اگر تم پر خدا کا فضل نہ ہوتا تو سوائے چند ایک کے تم لوگ شیطان کے پیچھے لگ جاتے ۔
[4:82] یہ لوگ احتیاط سے قرآن کیوں نہیں پڑھتے ،اگر یہ خدا کی بجائے کسی اور کی طرف سے ہوتا تو انہیں اس میں کئی تضادات نظر آجاتے* ۔
[4:84] تم خدا کی راہ میں لڑو،تم اپنی ذات کے لئے ذمہ دا ر ہو۔اوراہل ایمان کوبھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دو۔خدا کافروں کی طاقت بے اثر کردیگا۔خدا سب سے زیادہ طاقتور اور اثرو رسوخ والاہے۔