قرآن 4:84 — خواتین(النساء)
تم خدا کی راہ میں لڑو،تم اپنی ذات کے لئے ذمہ دا ر ہو۔اوراہل ایمان کوبھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دو۔خدا کافروں کی طاقت بے اثر کردیگا۔خدا سب سے زیادہ طاقتور اور اثرو رسوخ والاہے۔
[4:83] یہ لوگ جب بھی سلامتی کےلئے خطرے کی افواہ پاتے ہیںتو اس کو پھیلا دیتے ہیں ۔اگر وہ اس کو رسول یا صاحب امر افراد کے پاس لے آتے جوان معاملات کو سمجھتے ہیں تو وہ ان کو مطلع کردیتے ۔اگر تم پر خدا کا فضل نہ ہوتا تو سوائے چند ایک کے تم لوگ شیطان کے پیچھے لگ جاتے ۔
[4:85] جوکوئی بھلائی کا واسطہ بنے گا اس کو اس کا اجر ملے گااور جوبرائی کا واسطہ بنے گااس میں حصہ پائیگا۔خدا تمام چیزوں پر قادر ہے۔