قرآن 41:45 — تفصیلاً (فصلت)
ہم نے موسی کو کتاب عطا کی اور اس میں بھی اختلاف کیا گیا۔ اگر یہ تمہارے پروردگار کا پیش معینہ فيصلہ نہ ہوتا، تو فوری طور پر ان کا فیصلہ کر دیا جاتا ۔ درحقیقت وہ بہت سے شبہات کو چھپاتے ہیں ۔
[41:44] اگر ہم اسے ایک غیر عربی قرآن بنا دیتے تو ان کا یہ کہنا ہوتا، "یہ اس زبان میں کیوں نازل ہوا؟" چاہے یہ عربی ہےیا غیر عربی، کہہ دو، یہ ایک ہدایت اور شفا ہے۔ رہے وہ جنہوں نے کفر کیا، وہ اس سے بہرے اور اندھے ہوں گے، جیسا کہ ان سے دور سے خطاب کیا جا رہا ہو۔"
[41:46] جو کوئی راستبازی کے کام کرتا ہے تو اپنی ہی بھلائی کے لئے کرتاہے، اور جو کوئی شیطانی کام کرتا ہے اپنے ہی نقصان کے لئےکرتا ہے ۔ تمہارا پرور دگار کبھی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا ۔