قرآن 42:12 — مشاورت (الشوری)
آسمانوں اور زمین کا مکمل قابو اسی کے پاس ہے۔وہ جس کے لیئےچاہے رزق بڑھاتا ہے، یا اسے کم کر دیتا ہے۔ وہ ہر چیزسے پوری طرح باخبر ہے۔
[42:11] آسمانوں اور زمین کا آغاز کرنے والا ۔ اس نے تمہارے لئے تم ہی میں سے ازواج تخلیق کیئے — اور جانوروں کے لئے بھی ۔ وہ اس طرح تمہیں تعداد بڑھانے کے ذرائع فراہم کرتا ہے ۔ایسی کوئی بھی چیز نہیں جس اس کے مساوی ہے ۔ وہ سننے والا، دیکھنے والاہے۔
[42:13] اُس نے تمہارے لیئے بھی اُسی مذہب کا حکم جاری کیا ہے جسے نوح کے لیئے کیا تھا، اور جس کا انکشاف ہم نے تم پر کیا، اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ کے لیئے جاری کیا تھا :"تم اس ایک مذہب کو برقرار رکھنا، اور اس میں تفرقہ نہ کرنا ۔" شرک پرست اس سے بہت زیادہ نفرت کریں گے جسے تم ان کو کرنے کے لیئے دعوت دیتے ہو۔ خدا جسے چاہتا ہے اپنی طرف نجات بخشتا ہے۔؛ وہ صرف انہیں ہی اپنی طرف ہدایت دیتا ہے جو مکمل طور پر فرمابردار ہوجائیں۔