قرآن 42:13 — مشاورت (الشوری)
اُس نے تمہارے لیئے بھی اُسی مذہب کا حکم جاری کیا ہے جسے نوح کے لیئے کیا تھا، اور جس کا انکشاف ہم نے تم پر کیا، اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ کے لیئے جاری کیا تھا :"تم اس ایک مذہب کو برقرار رکھنا، اور اس میں تفرقہ نہ کرنا ۔" شرک پرست اس سے بہت زیادہ نفرت کریں گے جسے تم ان کو کرنے کے لیئے دعوت دیتے ہو۔ خدا جسے چاہتا ہے اپنی طرف نجات بخشتا ہے۔؛ وہ صرف انہیں ہی اپنی طرف ہدایت دیتا ہے جو مکمل طور پر فرمابردار ہوجائیں۔
[42:12] آسمانوں اور زمین کا مکمل قابو اسی کے پاس ہے۔وہ جس کے لیئےچاہے رزق بڑھاتا ہے، یا اسے کم کر دیتا ہے۔ وہ ہر چیزسے پوری طرح باخبر ہے۔
[42:14] احمقانہ طور پر، وہ فرقوں میں بٹ گئے اس کے بعد کہ علم ان کے پاس آپہنچا، حسد اور ایک دوسرے کے درمیان نفرت کی بنا پر۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پیش معینہ فیصلہ نہ ہوتا ، تو اِن کا فیصلہ فوراً کر دیا جاتا۔ درحقیقت، بعد میں آنے والی نسلیں جنہوں نے مقدس کتاب وراثت میں ملی اس کے بارے میں شبہات سے بھر پور ہیں۔