قرآن 43:11 — زیبائش (الزخرف)
وہی تو ہے جو آسمان سے پانی برساتا ہے، عین پیمائش کے مطابق، مردہ زمینوں کو اس کے ذریعے پھر زندہ کرنے کے لئے۔ اسی طرح، تم پھر سے زندہ کئے جاؤ گے۔
[43:10] وہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قابلِ رہائش بنایا ہے، اور تمہارے لئے اس میں سڑکیں تعمیر کیں ہیں، تا کہ تم سیدھے راستے کی پیروی کرو۔
[43:12] وہی ہے جس نےتمام اقسام کو جوڑوں(مردانہ اور زنانہ) میں پیدا کیا ہے، اور اس نے تمہارے لئے جہازوں اور مویشیوں کو سواری کے لئے پیدا کیا ہے ۔