قرآن 59:5 — انخلا(الحشر)
چاہے تم کسی درخت کو کاٹ ڈالو یا اسے اپنے تنے پر کھڑے چھوڑ دو، خدا کی مرضی کے مطابق ہے ۔ بے شک وہ ظالموں کو ذلیل کرے گا ۔
[59:4] یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی ۔ وہ جو خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کریں، ان کے لیئےخدا عذآب کا نفاذ کرنے میں سب سے زیادہ سخت ہے ۔
[59:6] جو کچھ خدا نے اس کے پیغمبر کے لئے بحال کیا تمہاری جنگی کوششوں کا نتیجہ نہیں تھا ، چاہے تم گھوڑوں پر لڑے یا پیدل ۔ خدا ہی ہے جواپنے پیغمبر کو جس کے خلاف چاہتا ہے بھیجتا ہے ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔