Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 59:8 — انخلا(الحشر)

(تم دو) ہجرت کرنے والے ضرورت مند وں کو ۔ انہیں ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا اور ان کی جائیدادوں سے محرو م کر دیا گیا، کیونکہ انہوں نے خدا کی رضااور اس کے فضل کی تلاش کی، اور اس کی وجہ سے کہ انہوں نے خدا اور اس کے پیغمبر کی حمایت کی۔ یہی سچے ہیں۔

[59:7] جو کچھ خدا نے ( شکست پزیر)قوموں سے اپنے پیغمبر کی جانب بحال کیا خدا اور اس کے پیغمبر کی طرف (ایک خیرات کی صورت میں) جائے ۔ تم اسے رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور اجنبی مسافرین کو دینا۔ اس طرح یہ تمہارے درمیان جو قوی ہیں ان میں ہی اجارا دار نہیں رہے گا۔ تم رکھ سکتے ہ وہ غنیمت جو تمہیں پیغمبر کی طرف سے دی گئی، لیکن وہ نہ لینا جسے لینے سے وہ تمہیں منع کرے ۔ تم خدا کی تعظیم کرنا ۔ خدا عذآب نافذ کرنے میں سخت ہے ۔

[59:9] رہے وہ لوگ جنہوں نے انہیں ایک گھر اور پناہ فراہم کی، اور وہ ان سے پہلے ایمان والے تھے، وہ ان سے محبت کرتے ہیں جنہوں نے ان کے پاس ہجرت کی، اور ان کی مدد کرنے میں اپنے دلوں میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ در حقیقت، وہ فوراً انہیں اپنے اوپر ترجیع دیتے، اُس وقت بھی جب انہیں خود اس کی ضرورت ہوتی ہے جو یہ دے دیتے ہیں۔ بے شک، وہ جو اپنے قدرتی بخل پرقابو پا لیتے ہیں وہی فلاح پانے والے ہیں۔