قرآن 6:101 — مویشی(الانعام)
آسمانوں اور زمین کی ابتدائ کرنے والا۔جب اس کا کبھی کوئی ساتھی ہی نہیں تھا تو اس کا بیٹا کیسے ہوسکتا ہے ۔اس نے سب چیزیں تخلیق کیں،اوروہ تما م چیزوں سے مکمل آگاہ ہے۔
[6:100] اس کے باوجود یہ خدا کے ساتھ جنوں میں سے شریک ٹھہراتے ہیں حالانکہ وہ ایسی ہستی ہے جس نے ان کو تخلیق کیا ہے ۔حتی ٰ کہ یہ کسی علم کے بغیر بیٹوں اوربیٹیوں کو بھی خدا سے منسوب کرتے ہیں ۔عظیم ہے وہ ذات ۔وہ ان کے دعووں سے کہیں زیادہ بلند و بالاترہے۔
[6:102] ایسا ہے خدا تمہارا مالک ،اس کے سوا کوئی خدا نہیں ،سب چیزوں کا خالق ۔تم صرف اسی کی عبادت کرو۔سب چیزیں اسی کے اختیار میں ہیں۔