قرآن 6:113 — مویشی(الانعام)
یہ اس لیے ہے کہ وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ایسی اختراعات سنیں اوران کو قبول کریں ،اسطرح ان کے اصل ارادے* ظاہر ہوجائیں گے ۔
[6:112] ہم نے ہر نبی کے دشمنوں۔انسان اورجن شیطانوں۔ کو ایک دوسرے کے دل میں خوشنماالفاظ القا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاکہ وہ دھوکہ دے سکیں ۔اگر تمہارا خدا چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے ۔تم ان اور انکی اختراعات کی پرواہ نہ کرو۔
[6:114] کیا میں خدا کے علاوہ قانون کا ذریعہ تلاش کروں،جبکہ اس نے تم پر یہ مکمل مفصل کتا ب بھیجی ہے ۔جن کو کتاب ملی ہے وہ پہچانتے ہیں کہ یہ تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کی گئی ہے ۔تم کوئی شک نہ کرو۔