قرآن 6:120 — مویشی(الانعام)
تم ظاہری اورخفیہ گناہوں سے بھی اجتناب کرو۔جنہوں نے گناہ کمائے ہیں یقیناوہ اپنی زیادتیوں کا بدلہ بھگتیں گے ۔
[6:119] تم اس میں سے کیوں نہیں کھاتے جس پر خدا کا نام لیا گیا ہے؟جو کچھ منع کیا گیا ہے اس کی تفصیل اس نے تمہارے لیے بیان کردی ہے بشرطیکہ تم مجبور نہ ہو۔بے شک بہت سے لوگ کسی علم کے بغیر دوسروں کو اپنی ذاتی آرائ کے ذریعے گمرا ہ کرتے ہیں۔تمہارا رب تجاوز کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
[6:121] اس میں سے مت کھائوجس پر خدا کا نام نہ لیا گیا ہو،کیونکہ یہ حقارت آمیز ہے۔شیطان اپنے ساتھیوں کو تمہارے ساتھ بحث پر اکساتے ہیں۔اگر تم نے ان کی بات مان لی تو تم شرک کرنے وا لےہو جاوٴگے ۔