قرآن 6:136 — مویشی(الانعام)
وہ اپنی فصلوں او ر مویشیوں میں سے خدا کا حصہ الگ کردیتے ہیں یہ کہتے ہوئے ’’ یہ حصہ خدا کا ہے ،‘‘ان کے دعوے کے مطابق ،’’اوریہ حصہ ہمارے بتوں کا ہے ۔‘‘تاہم جو کچھ خدا کے لئے الگ رکھا گیا تھا وہ کبھی خدا کو نہیں پہنچتاجبکہ جو حصہ انہوں نے خدا کےلئے الگ کیا تھا وہ کسی کمی بیشی کے بغیر انکے بتوں کو پہنچ جاتا ہے ۔بے شک ان کا فیصلہ براہے ۔
[6:135] کہہ دیجیے ،’’اے میری قوم،تم اپنی پور ی کوشش کرلو ،اسی طر ح میں بھی کروںگا۔ تمہیں یقینا معلوم ہوجائیگا کہ حتمی فاتح کون ہیں ۔‘‘یقینا فاسد کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔
[6:137] اس طرح بت پرستوں نے اپنے بتوں کے ہاتھوں دغا کھایا ،اس حد تک کہ انہوں نے اپنے بچے بھی ماردیئے*۔حقیقت یہ ہے کہ ان کے بتوں نے ان پر بہت بڑا دکھ مسلط کردیا اور ان کا مذہب ان کےلئے الجھا دیا ۔اگر خدا چاہتا تووہ ایسا نہ کرتے ۔تم ان کی اور ان کی اختراعات کی پرواہ نہ کرو۔