Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:137 — مویشی(الانعام)

اس طرح بت پرستوں نے اپنے بتوں کے ہاتھوں دغا کھایا ،اس حد تک کہ انہوں نے اپنے بچے بھی ماردیئے*۔حقیقت یہ ہے کہ ان کے بتوں نے ان پر بہت بڑا دکھ مسلط کردیا اور ان کا مذہب ان کےلئے الجھا دیا ۔اگر خدا چاہتا تووہ ایسا نہ کرتے ۔تم ان کی اور ان کی اختراعات کی پرواہ نہ کرو۔

[6:136] وہ اپنی فصلوں او ر مویشیوں میں سے خدا کا حصہ الگ کردیتے ہیں یہ کہتے ہوئے ’’ یہ حصہ خدا کا ہے ،‘‘ان کے دعوے کے مطابق ،’’اوریہ حصہ ہمارے بتوں کا ہے ۔‘‘تاہم جو کچھ خدا کے لئے الگ رکھا گیا تھا وہ کبھی خدا کو نہیں پہنچتاجبکہ جو حصہ انہوں نے خدا کےلئے الگ کیا تھا وہ کسی کمی بیشی کے بغیر انکے بتوں کو پہنچ جاتا ہے ۔بے شک ان کا فیصلہ براہے ۔

[6:138] انہوں نے کہا ،’’یہ مویشی اور فصلیں ہیں جو منع کی گئی ہیں ؛ان کو سوائے اس کے کوئی نہ کھائے جس کو ہم اجازت دینگے ،‘‘یہ تھا ان کا دعوی ٰ۔انہوں نے بعض جانور وں پر سواری سے بھی منع کردیا ۔حتی ٰ کہ جن مویشیوں کو یہ کھاتے تھے ان کو قربان کرتے وقت کبھی ان پر خدا کا نام نہ لیتے تھے ۔یہ ہیں بدعات جو اس کے نام منسوب کی جاتی ہیں ۔یقینا وہ ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔