قرآن 6:138 — مویشی(الانعام)
انہوں نے کہا ،’’یہ مویشی اور فصلیں ہیں جو منع کی گئی ہیں ؛ان کو سوائے اس کے کوئی نہ کھائے جس کو ہم اجازت دینگے ،‘‘یہ تھا ان کا دعوی ٰ۔انہوں نے بعض جانور وں پر سواری سے بھی منع کردیا ۔حتی ٰ کہ جن مویشیوں کو یہ کھاتے تھے ان کو قربان کرتے وقت کبھی ان پر خدا کا نام نہ لیتے تھے ۔یہ ہیں بدعات جو اس کے نام منسوب کی جاتی ہیں ۔یقینا وہ ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔
[6:137] اس طرح بت پرستوں نے اپنے بتوں کے ہاتھوں دغا کھایا ،اس حد تک کہ انہوں نے اپنے بچے بھی ماردیئے*۔حقیقت یہ ہے کہ ان کے بتوں نے ان پر بہت بڑا دکھ مسلط کردیا اور ان کا مذہب ان کےلئے الجھا دیا ۔اگر خدا چاہتا تووہ ایسا نہ کرتے ۔تم ان کی اور ان کی اختراعات کی پرواہ نہ کرو۔
[6:139] وہ یہ بھی کہتے تھے ،‘‘ان مویشیوں کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ صرف ہم مردوں کےلئے مختص ہے اورہماری بیویوں کےلئے ممنوع ہے ۔‘‘لیکن اگر مردہ پیدا ہوتو وہ اپنی بیویوں کو اس میں حصہ دار بنالیتے تھے ۔وہ یقینا ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔وہ سب سے زیادہ حکمت والا اور ہمہ دان ہے ۔