Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:139 — مویشی(الانعام)

وہ یہ بھی کہتے تھے ،‘‘ان مویشیوں کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ صرف ہم مردوں کےلئے مختص ہے اورہماری بیویوں کےلئے ممنوع ہے ۔‘‘لیکن اگر مردہ پیدا ہوتو وہ اپنی بیویوں کو اس میں حصہ دار بنالیتے تھے ۔وہ یقینا ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔وہ سب سے زیادہ حکمت والا اور ہمہ دان ہے ۔

[6:138] انہوں نے کہا ،’’یہ مویشی اور فصلیں ہیں جو منع کی گئی ہیں ؛ان کو سوائے اس کے کوئی نہ کھائے جس کو ہم اجازت دینگے ،‘‘یہ تھا ان کا دعوی ٰ۔انہوں نے بعض جانور وں پر سواری سے بھی منع کردیا ۔حتی ٰ کہ جن مویشیوں کو یہ کھاتے تھے ان کو قربان کرتے وقت کبھی ان پر خدا کا نام نہ لیتے تھے ۔یہ ہیں بدعات جو اس کے نام منسوب کی جاتی ہیں ۔یقینا وہ ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔

[6:140] بے شک وہ خسارے میں ہیں جنہوں نے بے وقوفی میں اپنے بچوں کو قتل کیا ،اپنی کم علمی کی وجہ سے اور ان اشیائ سے منع کرتے رہے جو خدا نے انہیں عطا کی تھیں اور خدا سے منسوب بدعات کی پیروی کرتے رہے ۔وہ گمراہ ہو چکے ؛وہ ہدایت یافتہ نہیں ہیں۔