قرآن 6:140 — مویشی(الانعام)
بے شک وہ خسارے میں ہیں جنہوں نے بے وقوفی میں اپنے بچوں کو قتل کیا ،اپنی کم علمی کی وجہ سے اور ان اشیائ سے منع کرتے رہے جو خدا نے انہیں عطا کی تھیں اور خدا سے منسوب بدعات کی پیروی کرتے رہے ۔وہ گمراہ ہو چکے ؛وہ ہدایت یافتہ نہیں ہیں۔
[6:139] وہ یہ بھی کہتے تھے ،‘‘ان مویشیوں کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ صرف ہم مردوں کےلئے مختص ہے اورہماری بیویوں کےلئے ممنوع ہے ۔‘‘لیکن اگر مردہ پیدا ہوتو وہ اپنی بیویوں کو اس میں حصہ دار بنالیتے تھے ۔وہ یقینا ان کی بدعات کا بدلہ دیگا۔وہ سب سے زیادہ حکمت والا اور ہمہ دان ہے ۔
[6:141] وہ وہ ہے جس نے باغ قائم کئے ،جالی دار اور جالی کے بغیر ،کھجور کے درخت ،اورمختلف ذائقے والی فصلیں،اور زیتون، اورانار۔پھل جوایک جیسے ہونے کے باوجود مختلف ہیں ۔ان کے پھلوں میں سے کھائو ،اورکٹائی* کے روز جو جائزہو خیرات دو اورکوئی چیز ضائع نہ کرو۔وہ ضائع کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔