قرآن 6:150 — مویشی(الانعام)
کہہ دیجیے،’’لائو اپنے گواہ جو تصدیق کریں کہ خدا نے یہ یہ چیزحرام کی ہے ۔‘‘اگر وہ تصدیق کریں تو ان کے ساتھ تصدیق نہ کرو۔نا ہی تم ان کے خیالات کی پیروی کرنا جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ،اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ،اوروہ جواپنے مالک سے دور بھٹک گئے ہیں ۔
[6:149] کہہ دیجیے’’خدا کے پاس سب سے طاقتور دلیل ہے ؛اگر وہ چاہے تو تم سب کو ہدایت دے سکتا ہے ۔‘‘
[6:151] کہہ دو،’’آئو میں تمہیں بتا ئوں تمہارے ر ب نے اصل میں تمہارے لئے حرام کیا ہے :تم ا س کے ساتھ شر یک نہ ٹھہرائو۔اپنے والدین کا احترام کرو۔اپنے بچوں کو غربت کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ہم تمہیں رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی ۔تم چھپ کر یا ظاہری صریح گنا ہ نہ کرنا ۔قتل مت کرنا ۔خدا نے زندگی کو مقدس بنایا ہے ۔سوائے انصاف کی راہ میں ۔یہ اس کے احکامات ہیں تمہارے لئے شاید کہ تم سمجھ جائو ۔‘‘