قرآن 6:153 — مویشی(الانعام)
یہ میرا راستہ ہے ۔سیدھا سادا۔تم اس پرچلواوردوسرے راستے اختیار نہ کرو مبادہ وہ تم کو اس کے راستہ سے پھیر دیں ۔یہ اس کے احکامات ہیں تمہارے لئے ،شاید کہ تم نجات پائو۔
[6:152] یتیموں کے پیسوں کو ہاتھ نہ لگانا سوائے نہایت راست بازی کے انداز میں ،حتیٰ کہ وہ بلوغت کو پہنچ جائیں ۔جب تم کاروبار کرو توانصاف سے وزن اور پیمائش پوری کرو۔ہم کسی نفس پر اس کے وسائل سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ۔جب گواہی دو تو مکمل انصاف کرو،خواہ تمہارے رشتہ داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔تم خدا کے ساتھ اپنا عہد پورا کرو۔یہ احکامات ہیں تمہارے لئے ،شاید کہ تم دھیان دو ۔
[6:154] اورہم نے موسی ٰ کو کتاب دی جوبہترین احکامات سے پر تھی ،اوراس میں ہرچیز کی تفصیل تھی،اوررحمت اورمینارہ نور ،شاید کہ وہ اپنے مالک سے ملاقات پر ایمان لائیں ۔