Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:152 — مویشی(الانعام)

یتیموں کے پیسوں کو ہاتھ نہ لگانا سوائے نہایت راست بازی کے انداز میں ،حتیٰ کہ وہ بلوغت کو پہنچ جائیں ۔جب تم کاروبار کرو توانصاف سے وزن اور پیمائش پوری کرو۔ہم کسی نفس پر اس کے وسائل سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ۔جب گواہی دو تو مکمل انصاف کرو،خواہ تمہارے رشتہ داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔تم خدا کے ساتھ اپنا عہد پورا کرو۔یہ احکامات ہیں تمہارے لئے ،شاید کہ تم دھیان دو ۔

[6:151] کہہ دو،’’آئو میں تمہیں بتا ئوں تمہارے ر ب نے اصل میں تمہارے لئے حرام کیا ہے :تم ا س کے ساتھ شر یک نہ ٹھہرائو۔اپنے والدین کا احترام کرو۔اپنے بچوں کو غربت کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ہم تمہیں رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی ۔تم چھپ کر یا ظاہری صریح گنا ہ نہ کرنا ۔قتل مت کرنا ۔خدا نے زندگی کو مقدس بنایا ہے ۔سوائے انصاف کی راہ میں ۔یہ اس کے احکامات ہیں تمہارے لئے شاید کہ تم سمجھ جائو ۔‘‘

[6:153] یہ میرا راستہ ہے ۔سیدھا سادا۔تم اس پرچلواوردوسرے راستے اختیار نہ کرو مبادہ وہ تم کو اس کے راستہ سے پھیر دیں ۔یہ اس کے احکامات ہیں تمہارے لئے ،شاید کہ تم نجات پائو۔