قرآن 6:28 — مویشی(الانعام)
حقیقت یہ ہے کہ (وہ ایسا اس لئے کہتے ہیںکیونکہ )انہوں نے جو کچھ چھپا رکھا تھا وہ ظاہر ہوگیا ہے ۔اگر وہ دوبارہ واپس بھیجے گئے تو پھر وہی جرائم کرینگے *۔وہ جھوٹے ہیں۔
[6:27] کاش تم ان کو اس حالت میں دیکھ سکتے جب انہیں جہنم کی آگ کا سامنا کرناپڑیگا۔اس وقت وہ کہیں گے ،افسوس ہم پر ،کاش ہم واپس جاسکتے تو ہم خد ا کی آیات کو کبھی نہ جھٹلاتے اور ایمان والوں میں شامل ہوجاتے۔‘‘
[6:29] وہ (تحت الشعُوری طورپر)کہتے ہیں،ہم صرف اس دنیا میں رہتے ہیں اور ہم مرنے کے بعد زندہ نہیں کئے جائیں گے ۔‘‘