Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:35 — مویشی(الانعام)

اگر تمہیں ان کا انکاربہت ہی گراں گزرتا ہے تو تمہیں معلو م ہونا چاہیے کہ اگر تم زمین میں سرنگ کھودلیتے یا آسمان پر سیڑھی لگالیتے اوران کےلئے کیساہی معجزہ کیوں نہ دکھاتے (وہ پھربھی ایمان نہ لاتے)۔اگر خدا چاہتاتو ان سب کو ہدایت کی راہ دکھا دیتا ۔لہذا نادانوں جیسے نہ بنو۔

[6:34] تم سے پہلے پیغمبربھی جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن انہوں نے اس کفر کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھائی ۔ان پیغمبروں کو اذیتیں دی گئیں حتی ٰ کہ ان کو ہماری مدد پہنچ گئی ۔یہ خدا کا نظام ہے جو کبھی نہیں بدلے گا۔ اس طرح میرے پیغمبروں کی تاریخ تمہارے لئے مثالیں قائم کرتی ہے ۔

[6:36] جواب صرف وہی لوگ دیتے ہیں جو سنتے ہیں ۔خدا مردوں کوزندہ کرتاہے ؛اورآخر کار وہ خدا ہی کی طرف لوٹ کرجاتے ہیں ۔