قرآن 6:38 — مویشی(الانعام)
زمین پر موجود تمام مخلوق اور تما م پرندے جو پروں سے اڑتے ہیںوہ بھی تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں ۔ہم نے اس کتاب سے باہر کوئی چیز نہیں چھوڑی ۔**اورتمام مخلوق کو ان کے مالک کی طرف بلایا جائیگا۔
[6:37] وہ کہتے ہیں ،’’اس پر اسکے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی !کہہ دیجیے،’’خدا نشانی اتارنے کی قدرت رکھتا ہے ،لیکن ان میں سے بیشتر جانتے نہیں ۔‘‘
[6:39] جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ گونگے اور بہرے ہیں،وہ مکمل اندھیرے میںہیں۔خدا جسے چاہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہے سیدھے راستے پر راہنمائی کرتا ہے ۔