قرآن 6:43 — مویشی(الانعام)
جب ہم نے ان پر آزمائش کی تو پھر انہوں نے کیوں عاجزی اختیار نہ کی ؟ان کے دل مزید سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال خوشنما بنادیئے ۔
[6:42] تم سے پہلے والی قوموں کی طرف بھی ہم نے( پیغمبر) بھیجے ہیںاوران کو مصائب اور سختیوں سے آزمایا تاکہ وہ عاجزی اختیار کریں۔
[6:44] جب انہوں نے اس پیغام کو جو انہیں دیا گیا تھا ،سے اس طرح لاپرواہی کی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے ۔ پھر جب وہ اس چیز سے لطف اندوز ہو رہے تھے جو انہیں دی گئی تھی تو ہم نے انہیں اچانک سزا دی ؛اورچکراکر رہ گئے ۔