Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:58 — مویشی(الانعام)

کہہ دیجیے ،’’اگر وہ عذاب میرے اختیار میں ہوتا جوتم لانے کا چیلنج دیتے ہوتو تمام معاملہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا ۔خدا کو خوب معلوم ہے کہ فاسد کون ہیں۔‘‘

[6:57] میرے پاس خدا کی طرف سے ٹھوس ثبوت موجود ہے،اورتم نے اس کو جھٹلا دیا ہے ۔تم جس عذاب کو لانے کےلئے مجھے چیلنج کرتے ہو و ہ میرے کنٹرول میں نہیں ۔فیصلے کا تعلق صرف خدا سے ہے ۔وہ سچ بیان کرتا ہے اور وہی بہترین منصف ہے ۔‘‘

[6:59] غیب کی چابیاں اسی کے پاس ہیں ؛اس کے علاوہ انہیں کوئی نہیں جانتا۔وہ زمین پر اور سمندر میں موجود ہر چیز کو جانتا ہے ۔اس کے علم کے بغیر کوئی پتہ بھی نہیں گرتا اور نہ ہی کو ئی زمین کی گہرایوں میں کوئی دانہ ہے ۔نہ ہی کوئی تر اور خشک ہے جو ایک جامع دستاویز میں درج نہ ہو۔