Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:59 — مویشی(الانعام)

غیب کی چابیاں اسی کے پاس ہیں ؛اس کے علاوہ انہیں کوئی نہیں جانتا۔وہ زمین پر اور سمندر میں موجود ہر چیز کو جانتا ہے ۔اس کے علم کے بغیر کوئی پتہ بھی نہیں گرتا اور نہ ہی کو ئی زمین کی گہرایوں میں کوئی دانہ ہے ۔نہ ہی کوئی تر اور خشک ہے جو ایک جامع دستاویز میں درج نہ ہو۔

[6:58] کہہ دیجیے ،’’اگر وہ عذاب میرے اختیار میں ہوتا جوتم لانے کا چیلنج دیتے ہوتو تمام معاملہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا ۔خدا کو خوب معلوم ہے کہ فاسد کون ہیں۔‘‘

[6:60] وہ وہی ہے جورات کو تمہیں موت دیتا ہے اوردن میں تمہارے معمولی سے معمولی اعمال بھی کا علم رکھتا ہے۔وہ ہرصبح تمہیں دوبارہ اٹھاتا ہے حتی ٰ کہ تمہاری زندگی کی مدت پوری ہوجاتی ہے،اورآخراسی کی طرف تمہیں جانا ہے۔تب وہ تمہیں ہراس کام سے آگاہ کریگا جو تم نے کیا ہوگا۔