قرآن 6:62 — مویشی(الانعام)
پھر ہرکوئی اپنے خدا کی طرف لوٹتا ہے ،جو ان کا سچا آقااورمالک ہے ۔بے شک ،وہی حتمی منصف ہے ؛وہ سب سے بہتر حساب دان ہے ۔
[6:61] وہ اپنی مخلوق پر سب سے بالاتر ہے اوروہی تمہیں بچانے کےلئے محافظ مقرر کرتاہے ۔جب تم میں سے کسی پر موت کا مقررہ وقت آجاتا ہے ہے تو ہمارے ہرکارے بلا تاخیر اس کی جان لے لیتے ہیں۔
[6:63] کہہ دیجیے،’’کون تمہیں زمین اور سمندر کی تاریکی میں بچا سکتا ہے؟‘‘تم دل میں اور باآواز بلند اسی کو پکارتے ہو:’’اگر وہ اس وقت ہمیں بچالے تو ہم ہمیشہ کےلئے شکر گزار بن جائیں گے ۔‘‘