قرآن 6:61 — مویشی(الانعام)
وہ اپنی مخلوق پر سب سے بالاتر ہے اوروہی تمہیں بچانے کےلئے محافظ مقرر کرتاہے ۔جب تم میں سے کسی پر موت کا مقررہ وقت آجاتا ہے ہے تو ہمارے ہرکارے بلا تاخیر اس کی جان لے لیتے ہیں۔
[6:60] وہ وہی ہے جورات کو تمہیں موت دیتا ہے اوردن میں تمہارے معمولی سے معمولی اعمال بھی کا علم رکھتا ہے۔وہ ہرصبح تمہیں دوبارہ اٹھاتا ہے حتی ٰ کہ تمہاری زندگی کی مدت پوری ہوجاتی ہے،اورآخراسی کی طرف تمہیں جانا ہے۔تب وہ تمہیں ہراس کام سے آگاہ کریگا جو تم نے کیا ہوگا۔
[6:62] پھر ہرکوئی اپنے خدا کی طرف لوٹتا ہے ،جو ان کا سچا آقااورمالک ہے ۔بے شک ،وہی حتمی منصف ہے ؛وہ سب سے بہتر حساب دان ہے ۔