Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:70 — مویشی(الانعام)

ان لوگوں کی پرواہ مت کرو جو اپنے مذہب کوبے فائدہ اور ایک سماجی تقریب کی طر ح سمجھتے ہیں اورپوری طرح اس دنیاوی زندگی میں گم ہیں ۔اس (قرآن)کے ذریعے یاد دہانی کرائو ،مبادہ کسی کو اپنی کمائی ہوئی برائیوں کے نتائج بھگتنے پڑیں ۔خدا کے سوا کوئی اس کا مالک اور آقا نہیں اور نہ ہی کوئی سفارش کرنے والا ہے ۔اگر وہ فدیہ دینا چاہے گا تو وہ بھی قبول نہیں کیا جائیگا۔وہ اپنے کمائے ہوئے برے اعمال کے نتائج بھگتیں گے،انہیں جہنم کے مشروبات پینے کو ملیں گے اوران کے کفر کی بدولت دردناک عذاب ۔

[6:69] صالح افراد ان لوگوں کی باتوں کے ذمہ دار نہیں ،لیکن یہ انہیں یادآوری میں مدد دے سکتی ہیں؛شاید کہ وہ بچ جائیں ۔

[6:71] کہہ دیجیے،’’کیا ہم خدا کے سوا کسی ایسی ہستی کے سامنے گڑ گڑائیں جوہمیں فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے نہ نقصان کی ،اور کیا ہم اس وقت پھر جائیں جب خدا ہمیں ہدایت دے چکا ہے ؟ا س صورت میں ہمار اشمار ان لوگوں میں ہوگا جن کو شیطان نے گھیر رکھا ہے اورجونہایت تذبذب کا شکار ہیں جبکہ ان کے دوست ان کو بچانا چاہتے ہیں:'ہمارے ساتھ سیدھے راستے پر قائم رہو۔'‘‘کہہ دیجیے،’’خدا کی ہدایت ہی صحیح ہدایت ہے ۔ہمیں کائنات کے مالک کے سامنے سرجھکانے کا حکم دیا گیا ہے ۔