Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:69 — مویشی(الانعام)

صالح افراد ان لوگوں کی باتوں کے ذمہ دار نہیں ،لیکن یہ انہیں یادآوری میں مدد دے سکتی ہیں؛شاید کہ وہ بچ جائیں ۔

[6:68] اگر تم ان لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیات کا مذاق اڑاتے ہیں تو تم ان سے دور ہوجائو حتی ٰ کہ و ہ کوئی دوسرا موضوع اپنا لیں ۔اگر شیطان تمہیں بھلا دے تو پھر جونہی تمہیں یاد آئے ،ان برے لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو۔

[6:70] ان لوگوں کی پرواہ مت کرو جو اپنے مذہب کوبے فائدہ اور ایک سماجی تقریب کی طر ح سمجھتے ہیں اورپوری طرح اس دنیاوی زندگی میں گم ہیں ۔اس (قرآن)کے ذریعے یاد دہانی کرائو ،مبادہ کسی کو اپنی کمائی ہوئی برائیوں کے نتائج بھگتنے پڑیں ۔خدا کے سوا کوئی اس کا مالک اور آقا نہیں اور نہ ہی کوئی سفارش کرنے والا ہے ۔اگر وہ فدیہ دینا چاہے گا تو وہ بھی قبول نہیں کیا جائیگا۔وہ اپنے کمائے ہوئے برے اعمال کے نتائج بھگتیں گے،انہیں جہنم کے مشروبات پینے کو ملیں گے اوران کے کفر کی بدولت دردناک عذاب ۔