Submission
Quran
The Final Testament in 33 languages, with its appendices
Practices
Prayer times and how to pray, Zakat, Fasting and Hajj
Qiblah
The direction to face in prayer, on a compass, a map or satellite view
Media
Quran studies & recitation, videos and songs glorifying God alone
Publications
Books, the Perspectives archive and topics, to read and search
Studies
Live Quran studies with Submitters: join a session and its chat
Community
Messages and video calls with fellow Submitters around the world
Calculator
Check whether a number or Arabic text is a multiple of 19
World Practices
Prayer and fasting times for any city in the world

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:71 — مویشی(الانعام)

قُل أَنَدعوا مِن دونِ اللَّهِ ما لا يَنفَعُنا وَلا يَضُرُّنا وَنُرَدُّ عَلىٰ أَعقابِنا بَعدَ إِذ هَدىٰنَا اللَّهُ كَالَّذِى استَهوَتهُ الشَّيٰطينُ فِى الأَرضِ حَيرانَ لَهُ أَصحٰبٌ يَدعونَهُ إِلَى الهُدَى ائتِنا ۗ قُل إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الهُدىٰ ۖ وَأُمِرنا لِنُسلِمَ لِرَبِّ العٰلَمينَ

کہہ دیجیے،’’کیا ہم خدا کے سوا کسی ایسی ہستی کے سامنے گڑ گڑائیں جوہمیں فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے نہ نقصان کی ،اور کیا ہم اس وقت پھر جائیں جب خدا ہمیں ہدایت دے چکا ہے ؟ا س صورت میں ہمار اشمار ان لوگوں میں ہوگا جن کو شیطان نے گھیر رکھا ہے اورجونہایت تذبذب کا شکار ہیں جبکہ ان کے دوست ان کو بچانا چاہتے ہیں:'ہمارے ساتھ سیدھے راستے پر قائم رہو۔'‘‘کہہ دیجیے،’’خدا کی ہدایت ہی صحیح ہدایت ہے ۔ہمیں کائنات کے مالک کے سامنے سرجھکانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

[6:70] ان لوگوں کی پرواہ مت کرو جو اپنے مذہب کوبے فائدہ اور ایک سماجی تقریب کی طر ح سمجھتے ہیں اورپوری طرح اس دنیاوی زندگی میں گم ہیں ۔اس (قرآن)کے ذریعے یاد دہانی کرائو ،مبادہ کسی کو اپنی کمائی ہوئی برائیوں کے نتائج بھگتنے پڑیں ۔خدا کے سوا کوئی اس کا مالک اور آقا نہیں اور نہ ہی کوئی سفارش کرنے والا ہے ۔اگر وہ فدیہ دینا چاہے گا تو وہ بھی قبول نہیں کیا جائیگا۔وہ اپنے کمائے ہوئے برے اعمال کے نتائج بھگتیں گے،انہیں جہنم کے مشروبات پینے کو ملیں گے اوران کے کفر کی بدولت دردناک عذاب ۔

[6:72] ’’اورنمازقائم کرنے اوراس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔وہ وہی ہے جس کے سامنے تم (حساب کتاب کےلئے) حاظر کیے جائو گے ۔‘‘