قرآن 6:72 — مویشی(الانعام)
’’اورنمازقائم کرنے اوراس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔وہ وہی ہے جس کے سامنے تم (حساب کتاب کےلئے) حاظر کیے جائو گے ۔‘‘
[6:71] کہہ دیجیے،’’کیا ہم خدا کے سوا کسی ایسی ہستی کے سامنے گڑ گڑائیں جوہمیں فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے نہ نقصان کی ،اور کیا ہم اس وقت پھر جائیں جب خدا ہمیں ہدایت دے چکا ہے ؟ا س صورت میں ہمار اشمار ان لوگوں میں ہوگا جن کو شیطان نے گھیر رکھا ہے اورجونہایت تذبذب کا شکار ہیں جبکہ ان کے دوست ان کو بچانا چاہتے ہیں:'ہمارے ساتھ سیدھے راستے پر قائم رہو۔'‘‘کہہ دیجیے،’’خدا کی ہدایت ہی صحیح ہدایت ہے ۔ہمیں کائنات کے مالک کے سامنے سرجھکانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
[6:73] وہ وہ ہے جس نے آسمان اورزمین حق کے ساتھ پیدا کئے ۔وہ جب بھی ’’ہوجا‘‘ کہتاہے تو وہ ہوجاتی ہے ۔اس کا قول قطعی حق ہے ۔جس روز صور پھونکا جائیگا اس کی تمام بادشاہی بھی اس کے پاس ہوگی ۔وہ تمام غائب اورظاہر کاجاننے والاہے ۔وہ حکیم اور خبیر ہے۔