قرآن 6:73 — مویشی(الانعام)
وہ وہ ہے جس نے آسمان اورزمین حق کے ساتھ پیدا کئے ۔وہ جب بھی ’’ہوجا‘‘ کہتاہے تو وہ ہوجاتی ہے ۔اس کا قول قطعی حق ہے ۔جس روز صور پھونکا جائیگا اس کی تمام بادشاہی بھی اس کے پاس ہوگی ۔وہ تمام غائب اورظاہر کاجاننے والاہے ۔وہ حکیم اور خبیر ہے۔
[6:72] ’’اورنمازقائم کرنے اوراس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔وہ وہی ہے جس کے سامنے تم (حساب کتاب کےلئے) حاظر کیے جائو گے ۔‘‘
[6:74] یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا ،’’آپ بتوں کی خدا کے طورپر عبادت کیوں کرتے ہو؟میں دیکھتا ہوں کہ آپ اور آپکی قوم گمراہی میں پڑ چکی ہے۔ ‘‘