قرآن 6:75 — مویشی(الانعام)
ہم نے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھائے اور اس کو یقین عطا کیا :
[6:74] یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا ،’’آپ بتوں کی خدا کے طورپر عبادت کیوں کرتے ہو؟میں دیکھتا ہوں کہ آپ اور آپکی قوم گمراہی میں پڑ چکی ہے۔ ‘‘
[6:76] جب رات پڑ گئی تو اس نے ایک چمکتا سیارہ دیکھا اورکہا’’ ہوسکتا ہے یہ میرا خدا ہو،‘‘اورجب وہ غائب ہوگیا تو اس نے کہا ،’’میں ایسے (خدائوں )کوپسند نہیں کرتا جو غائب ہوجاتے ہیں ۔‘‘