Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:79 — مویشی(الانعام)

میں نے اپنے آپ کو مکمل طور پر اس کےلئے وقف کردیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوبنایا ہے ۔میں کبھی بھی بتوں کی پوجا کرنے والا نہیں بنوں گا۔‘‘

[6:78] جب اس نے سورج کوطلوع ہوتے دیکھا تو اس نے کہا یہ تو لازمی میرا خدا ہے۔یہ سب سے بڑا ہے۔لیکن جب وہ ڈوب گیا تو کہا ،’’اے میری قوم ،میں تمہارے شرک سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

[6:80] اس کی قوم نے اس سے بحث کی۔اس نے کہا ،’’کیا تم خدا کے بارے میں مجھے سے بحث کرتے ہو جبکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے؟تم نے جوبت قائم کررکھے ہیں مجھے ان کا کوئی خوف نہیں ۔جب تک میرا آقانہیں چاہے گا مجھے کچھ نہیں ہوگا۔میرے آقا کا علم تمام چیزوں پر محیط ہے۔ کیا تم ہوش نہیں کرو گے؟