قرآن 6:81 — مویشی(الانعام)
’’میں تمہارے بتوں سے کیوں ڈروں؟تمہیں ہی ان سے ڈرنا چاہیے کیونکہ تم ہی خدا کی بجائے بتوں کی عبادت کرتے ہو جو تمہاری مدد کرنے کی ہر گز طاقت نہیں رکھتے ۔کونسا فریق سلامتی کا زیادہ مستحق ہے‘کاش تمہیں جانتے؟‘‘
[6:80] اس کی قوم نے اس سے بحث کی۔اس نے کہا ،’’کیا تم خدا کے بارے میں مجھے سے بحث کرتے ہو جبکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے؟تم نے جوبت قائم کررکھے ہیں مجھے ان کا کوئی خوف نہیں ۔جب تک میرا آقانہیں چاہے گا مجھے کچھ نہیں ہوگا۔میرے آقا کا علم تمام چیزوں پر محیط ہے۔ کیا تم ہوش نہیں کرو گے؟
[6:82] جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور اپنے ایمان کو بتوں کی پوجا سے آلودہ نہیں کرتے ،وہ مکمل طور پر سلامتی کے مستحق ہیںاوروہی اصلی ہدایت یافتہ ہیں ۔