قرآن 6:84 — مویشی(الانعام)
اورہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کیے،اورہم نے ان دونوں کو ہدایت بخشی ۔اسی طرح اس سے قبل ہم نے نوح کو ہدایت دی تھی اوراس کی اولاد میں سے (ہم نے ہدایت دی ) دائود ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو۔اس طرح ہم راست بازوں کو صلہ دیتے ہیں۔
[6:83] ایسی تھی ہماری دلیل جس کے ذریعے ہم نے ابراہیم کی اس کی قوم کے مقابلہ میں مدد کی ۔خدا جس کو چاہے عظیم رتبے عطا کرتا ہے۔تمہارا آقانہایت دانا اور ہمہ بین ہے۔
[6:85] اورزکریا،یحییٰ،عیسیٰ اورالیاس بھی ؛سب صالح تھے ۔