قرآن 6:96 — مویشی(الانعام)
جب پو پوٹھتی ہے تو وہ صبح کو نمودار کرتا ہے ۔اس نے رات کو ساکن بنایا ،اورسورج اور چاند کو گنتی کے ذرائع بنایا۔ایسا ہے بندوبست قادرمطلق اور عالم الغیب کا ۔
[6:95] خدا وہ ہستی ہے جو دانے اور گٹھلی کو پھاڑتااوراگاتا ہے۔وہ مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ کو پیدا کرتا ہے ۔ ایسا ہے خدا؛تم کیسے روگردانی کرسکتے ہو!
[6:97] اوروہ وہ ہے جس نے سمندراورزمین پر تاریکی میں تمہاری راہنمائی کےلئے ستارے بنائے ۔اس طرح ہم آیات کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کےلئے جو جانتے ہیں ۔