قرآن 63:3 — منافقین (المنافقون)
اس کی وجہ یہ ہے کہ، وہ ایمان لائے، پھرکفر کیا۔ لہذا، ان کے ذہنوں پر تالہ لگ چکا ہے؛ وہ سمجھتےنہیں۔
[63:2] اپنے ظاہری ایمان کے ڈھنگ میں وہ خدا کی راہ سے لوگوں کو بھٹکاتے ہیں۔ بے شک، بہت گھٹیا ہے وہ جو یہ کیا کرتے ہیں۔
[63:4] جب تم ان کو دیکھتے ہو تو، ہو سکتا ہے کہ تم ان کی شکلوں سے مُتاثر ہو جاؤ۔ اور جب وہ بولتے ہیں ، تو ہو سکتا ہے کہ تم ان کی خوش گفتاری کو سنو۔وہ کھڑےلٹھوں کی طرح ہیں۔ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہر للکار ان کے خلاف منسوب ہے ۔ یہ حقیقی دشمن ہیں؛ ان سے بچو۔ خدا نے ان کی مذمت کی؛ وہ منحرف ہوچکے ہیں۔